پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،101 کو گرفتار کر لیاگیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشتہ ماہ اپریل کے دوران پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ان کے خلاف راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں56ایف آئی آر درج کروائیں جبکہ13بچوں کو بھیگ مانگنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرتے ہوئے کل 101 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہدنے بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور ضلع پولیس کا مشترکہ اینٹی بیگرز سکواڈ راولپنڈی شہرکی مختلف شاہراﺅں اور چوراہوں پر روڈ یوزرز سے بھیگ مانگنے والے بھکاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کراوئی جا رہی ہیں تاکہ گداگری جیسی لعنت کو معاشرے سے ختم کیا جا سکے انہوںنے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں بھکاریوں کے خلاف9 ویگرنسی ایکٹ کے تحت56ایف آئی آر درج کر وا کر 101بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور13 بچوں کو بھیگ مانگنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی یو سف علی شاہد نے اس سلسلے میں شہریوں سے درخواست کی کہ بھکاریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت ہوتو ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن 051.9272616 پر رابطہ کریں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی آن گراﺅنڈ شاہراﺅں پر عوام الناس کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔