ایس ایم سی گروپ کا دورہ آر پی او اور سی پی اوآفسز
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے اکیسویں کورس کے تیرہ افسران پر مشتمل گروپ نے منگل کوریجنل پولیس آفس کا دورہ کےا اس موقع پر اےس اےس پی آر آئی بی سکندر حیات نے شرکاءکو پولیس امور اس کے مختلف ونگز ،پولیس میں جدت اور اصلاحات پر بریفنگ دی جبکہ اےس پی سی ٹی ڈی نے شرکاءوفد کوسی ٹی ڈی کے بارے مےں بریفنگ دی اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان نے شرکاءکی طرف سے پولیس کے کام،اصلاحات اور محکمہ پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اسرار احمد خان،اےس اےس پی آپریشنز راولپنڈی عرفان طارق بھی موجود تھے،آخر میں شرکاءوفد کی جانب سے چیف انسٹرکٹر خالد محمود لودھی نے ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ اسلام آباد کے اکیسویں سینئر مینیجمنٹ کورس کے آفیسرز نے منگل کو سنٹرلپولیس آفس کا دورہ کےا ایس ایم سی گروپ کو اسلام آباد پولیس کے مختلف سیکشن کی ورکنگ کے بارے میں مکمل بریف کیا گیا ان آ فیسرز کے سا تھ آ گا ہی سیشن کی صدارت انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خا لد خا ن خٹک نے کی جبکہ اس مو قع پر اے آئی جی اٹیبلشمنٹ محمد سلیمان ، اے آئی جی آپریشنز فرحان زاہد کے علاوہ دیگر پولیس افسران بھی مو جو د تھے ا ے آئی جی محمد سلیما ن نے بر یفنگ کے دوران وفد کو اسلام آ باد پولیس کے مختلف سیکشن کی ورکنگ کی با رے میں بر یف کیا ۔آفیسرز کی طرف سے سوالات کے جوابات میں آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے وفاقی دارلحکومت میں لاءاینڈ آرڈر صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے اسلام آباد پولیس ہمہ وقت تیار ہے ضلع بھر میں سیف سٹی کیمرے لگائے گئے ہیں جو کہ کرائم کنٹرول کرنے میں بہت موثر ثابت ہورہے ہیں اسلام آباد پولیس کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرز پر لانے اور تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے نئے پراجیکٹ متعارف کرائے گئے ہیں جن میں سے اسلام آبا دپولیس کمیونیکیشن سسٹم کو پہلے ہی آپریشنل کر دیا گیا ہے پولیس کلچر میں تبدیلی اور شہریوں کے ساتھ پولیس کا رویہ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں وفد نے اسلام آ باد پولیس کی پیشہ وارانہ ذمہ داریا ں بھر پو ر طریقہ سے نبھا نے پر تعریف کی اور کہا ان ہی کا وشوں کی وجہ سے اسلام آ باد پولیس دوسری فورسز سے نما یا ں ہیں انہو ں نے اسلام آ باد پولیس کے تما م افسران کا شکر یہ ادا کیا ۔