پیپلز پارٹی والوں کے دلوں میں احتساب کا خوف لاحق ہے، شکیل اعوان
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)وزیر اعظم یوتھ بزنس لون پروگرام کے چیف کوآرڈینیٹرپنجاب سابق رُکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا نام آتے ہی پیپلز پارٹی والوں کے دلوں میں احتساب کے خوف کی گھنٹیاں بجنا شروع ہو جاتی ہیں کیونکہ جن وزراءنے آصف زرداری کے دورحکومت میں حاجیوں تک کو لُوٹنے سے گریز نہیں کیا اور اپنی قائد بے نظیر بُھٹو کے شہر لاڑکانہ کے نام پر بھی 80 ارب روپے کے فنڈ ز ہڑپ کر گئے اُنہیں یقین ہے کہ وہ جب بھی وزیر داخلہ کے ہتھے چڑھ گئے انہیں ملک و قوم کی لُوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی واپس کرنا ہو گی ۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیر مین آصف زرداری شریک چیر مین بلاول زرداری سے لیکر چوہدری اعتزاز احسن اور مولا بخش چانڈیو تک کے خوابوں میں بھی چوہدری نثار کا خوف تنگ کرتا ہے ۔ اور اُنہیں ٹک کر بیٹھنے نہیں دیتا ۔ پیپلز پارٹی پر طاری چوہدری نثار احتساب خوف دیکھ کر قوم امیدکرتی ہے کہ 2018ءسے قبل پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے عبرت ناک انجام کا سامناکرتے ہوئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ جائیگی ۔