ٹریڈ فریم ورک پالیسی پر عملدرآمد نہ سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے: خلدون جاوید
لاہور (کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے کہا ہے کہ ٹریڈ فریم ورک پالیسی پر عملدرآمد نہ ہونے سے برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے سٹریٹیجک ٹریڈ فریم ورک2015-18میں برآمدات میں اضافہ کیلئے اربوں روپے مختص کیے گئے تھے اور نئی تجارتی پالیسی میں ایران، چین، افغانستان، یورپی یونین کی منڈیوں کو مرکوز کیا گیا تھا ان ملک میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کیلئے صنعتی نمائشوں کا اہتمام اور نئی منڈیوں کی تلاش کرنا تھیں لیکن حکومتی عدم توجہ کے باعث برآمدات مسلسل کمی کا شکار ہیں اور نئی تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو نہ ہی ریلیز کیا گیا اور نہ ہی اس خطیر رقم کو استعمال کیاگیاجس کے باعث ملکی برآمدات تنزلی کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی وائس چیئرمین میاں شہریار علیکے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔