ویسٹ انڈین لیجنڈ سر گیری سوبرز کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات
بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان دوسرے ٹیسٹ کےدوسرے دن لیجنڈری کرکٹرسرگیری سوبرزنے پاکستانی ٹیم سے ملاقات کی۔یہ ملاقات پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے اہم تھی۔اس موقع پرشاہینوں کی خوشی قابل دید تھی۔ پلیئرز نے لیجنڈ کرکٹرکےساتھ فوٹوسیشن بھی کیا۔ ڈریسنگ روم میں جاکر خاص طور پر مصباح الحق اور یونس خان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے خدمات کو سراہا۔ کپتان مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ کپتان مصباح الحق اوریونس خان بھی سابق ویسٹ انڈین کپتان سے مل کرخوش ہوئے۔سابق ویسٹ انڈین کپتان نے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیااورانھیں ٹپس بھی دیں۔ انھوں نے نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔کھلاڑیوں نے سر گیری سوبرز سے باری باری مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی ۔ سر گیری سوبرز نے کھیل کے حوالے سے تمام کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔