سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی اور سدرہ نور کے درمیان صلح ہو گئی
لاہور( کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی اور سدرہ نور کی صلح ہو گئی۔دونوں اداکاراﺅں کے درمیان صلح ثناءبٹ نے کرائی۔صلح کی خوشی میں سدرہ نور نے خود کیک منگوا کر سب کو کھلایا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایم ایم عالم روڈ پر واقع ریسٹو رینٹ میں سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی اور سدرہ نور نے صلح کرلی ۔اس موقع پر سدرہ نور نے کہا میں نے ہنی شہزادی کو ہمیشہ بڑی بہن کا درجہ دیا ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔ہمارے درمیان کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں جن کی وجہ سے یہ مسئلہ کھڑا ہوا ۔شوبز انڈسٹری کے خوشحال اور کامیاب مستقبل کےلئے ہم سب کو ملکر ساتھ چلنا ہو گا۔یاد رہے دونوں اداکاراﺅں کے درمیان گزشتہ چند روز سے لفظی جنگ چل رہی تھی۔دونوں اداکاراﺅں نے ثناءبٹ اور دیگر دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کیا ہے۔