فلرٹن ایسٹ مینجمنٹ کی ریٹنگ ’’اے ایم ون‘‘ کر دی گئی
لاہور (پ ر) PACRA نے NBP فلرٹن ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کی ایسٹ منیجر ریٹنگ کو بڑھا کر AMI انتہائی اعلیٰ درجہ کر دیا ہے یہ کسی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ملنے والی سب سے اونچی ریٹنگ ہے NAFA پاکستان کی ان دو ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے جنہیں AMI ریٹنگ سے نوازا گیا ہے ڈاکٹر امجد وحید سی ای او NAFA کے مطابق یہ ریٹنگ ہمارے فنڈز کی اعلیٰ کارکردگی اور ہمارے سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی معیاری سروسز کی عکاسی کرتی ہے۔