اداکارہ دردانہ رحمن 7 مئی کو شام قلندر کا اہتمام کریں گی

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکا رہ دردرانہ رحمن 7مئی کواپنی رہائشگاہ علامہ اقبال ٹاﺅن پرشام قلندرکااہتمام کریںگی۔اس موقع پران کی بیٹی گلوکارہ ماہم رحمان سمیت ملک کے نامور گلوکار صوفیانہ کلام اوردھمالیں گاکرحضرت لال شہبازقلندؒ کوخراج عقیدت پیش کرینگے ۔فلم،ٹی وی اورتھیٹرکے سینئراورجونیئر فنکارتقریب میںخصوصی شرکت کریںگے۔دردانہ رحمن کاکہناتھاکہ میں گزشتہ 12برس سے اپنی رہائش گاہ پرشام قلندرکاانعقادکرتی ہوں۔