ڈان لیکس نے وفاق کا چہرہ بے نقاب کردیا:ارشد تقی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نظریہ پاکستان تحریک کے بانی و چیئرمین محمد ارشد تقی نے وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے فیصلے اور ڈان لیکس کی رپورٹ آنے سے وفاق کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ۔ آرمی کا ڈان لیکس رپورٹ کو یکسر مسترد کیاجانا پوری قوم کی آواز ہے۔ بڑی مچھلی کو بچانے کے لئے چھوٹی مچھلیوںکی قربانی کسی صورت قبول نہیں ہوگی۔ جو حکومت خود اپنی ہی فوج کو بدنام کرنے کے لئے خبریں چھپوانے کی سازش کرتی ہو اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیںوزیر اعظم کے بعض فیصلوں نے قوم کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے بعض وزراءکی جانب سے تواتر کے ساتھ فوج کے بارے ریمارکس کو بھی گہری سازش قرار دیا ۔ انہوں نے چوہدری نثار کے ریمارکس پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ اگر وزراءنے فوج کے خلاف بیان بازی بند نہ کی تو قوم کو فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ اسلئے نواز حکومت ہوش کے ناخن لے۔