تصوف سیمینار خانقاہی نظام کی بحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا، احمدعلی رضوی
کراچی ( نیوز رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کراچی کے صدر احمدعلی رضوی، توصیف احمد، حافظ محمدعابد خان ودیگر رہنماﺅں نے نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کی جانب سے گزشتہ روزمنعقدہ تصوف سیمینار کے کامیاب انعقاد پر روحانی ومذہبی شخصیت حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدی اور ان کی پوری ٹےم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدی کی اہل تصوف کے اتحاد کے لئے کاوشیں قابل قدر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صوفیاءکے ماننے والے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں تو مسلمانوں کی عظمت رفتہ کی بحالی ممکن ہے ،کراچی میں ہونے والا تصوف سیمینار ملک میں کانقاہی نظام کی بحالی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے ،صوفیاءکے اتحاد کا تمام تر کریڈٹ حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدی کو جاتاہے جنہوں نے اپنی ٹےم کے ساتھ شبانہ روزمحنت اور کاوشوں سے تصوف سیمینار منعقدکیا اور اہل تصوف کو متحدہونے کے لئے ایک غیر متنازعہ پلیٹ فارم مہیاکیا۔پاکستان فلاح پارٹی کے رہنماﺅں نے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اہل تصوف کے اتحاداور صوفیاءکی تعلیمات کے فروغ سے ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا۔