.فرائض کی موثر انجام دہی کیلئے امن مشنز کو مناسب وسائل فراہم کئے جائیں :ملیحہ لودھی

نیویارک (اے این این) پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنوں کو مناسب وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں جنرل اسمبلی کی انتظامی اوربجٹ سے متعلق کمیٹی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا امن مشن انتہائی اخراجات کے حامل ہیں اور امن فوجیوں کی طلب میں مسلسل اضافہ اقوام متحدہ پر اعتماد اور پختہ یقینی کا عکاس ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا اقوام متحدہ کی امن فوج کی ضروریات کو پورا کئے بغیر اس مشن کو موثر انداز میں نہیں چلایا جاسکتا۔ امن مشنوں کو مناسب وسائل فراہم کئے جائیں تاکہ وہ دنیا کے شورش زدہ علاقوں میں اپنے فرائض موثر طورپر انجام دے سکیں۔