.سوشل میڈیا گستاخی کیس، ملزم پروفیسر انوار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد کی ضلعی عدالت برائے انسداد دہشت گردی نے سوشل میڈیا میں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے مقدمے میں گرفتار ملزم پروفیسر انوار احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ10 مئی تک کے لئے محفوظ کرتے ہوئے ایف آئی اے کو مقدمے کا مکمل ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔