تلخ سوالات پر ٹرمپ سیخ پا انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے
واشنگٹن(آن لائن)امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نشریاتی ادارے کو دیا جانے والا انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں ہونے والے انٹرویو کے دوران ٹرمپ کو میزبان جون ڈکنسن کی طرف سے کئی تلخ سوالات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ٹرمپ نے بھاگ نکلنے میں ہی عافیت جانی۔