زرداری کی بدین آمد، اسماعیل راہو پی پی میں شمولیت کا اعلان کرینگے
بدین( نامہ نگار خصوصی) سابق صدر مملکت اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بدھ کو بدین پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی محمد اسماعیل راہو پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے اختلافات کے باعث آصف علی زرداری کا ضلع بدین کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں وہ رکن صوبائی اسمبلی محمد اسماعیل راہو کے ظہرانے میں شرکت کریں گے او رکارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ سابق ضلعی صدر اور رکن قومی اسمبلی کمال چانگ کے چچا کی فاتحہ کے لئے یوسف چانگ گوٹھ بھی جائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ بدین جائیں گے جہاں پیپلز پارٹی اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسہ عام سے سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماءبھی خطاب کریں گے۔
زرداری / بدین