سپر ہائی وے پر ٹرالر اور کار میں تصادم 2 افراد ہلاک دیگر حادثات میں 3 جاں بحق
کراچی (کرائم رپورٹر) سپر ہائی وے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ موچکو کے علاقے نیول کالونی گیٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 24 سالہ عبدالواجد ولد عبدالمجید کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ فیڈرل بی ایریا میں رکشے کی ٹکر سے ایک راہگیر 55 سالہ امان اللہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ناظم آباد میں جمال الدین افغانی اسکول کی بوسیدہ دیوار گرنے سے 30 سالہ شخص ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گیا۔
کراچی حادثات