ایف بی آر کے دو ممبران رعنا سیرت اور شاہد زمان ریٹائر ہو گئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے دو ممبران ممبر ٹیکس پیئرز آڈٹ رعنا سیرت اور ممبر اکا¶نٹنگ شاہد زمان مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے۔ ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر اور دوسرے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریٹائر ہونے والے دونوں ممبران کی خدمات کو سراہا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے ممبران کی خدمات کو سراہا۔