مری جی پی او کی بحالی پر 5 کروڑ کے اخراجات‘ قیمتی اراضی پر قبضہ کا نوٹس
اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمےٹی مواصلات نے مری ڈاکخانہ کی بحالی پر پانچ کروڑ روپے کی خطےر رقم خرچ کرنے پر شدےد برہمی کا اظہار کےا ہے اور اس سمےت دےگر ڈاکخانہ جات کے نام پر خرچ کیجانے والی رقوم کی ادائےگی کاطرےق کار طے کرنے کی بھی ہداےت کر دی ہے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمےٹی مواصلات کا اجلاس پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد مےں ہوا۔ اجلاس کی صدار ت کمےٹی کے چےئرمےن مزملقرےشی نے کی جس مےں اراکےن کمےٹی نے پاکستان پوسٹ کی جانب سے قواعدو ضوابط کو بالائے طق رکھتے ہوئے کروڑوں روپے اڑا دئےے گئے۔کمےٹی کو بتاےا گےا کہ ےہ رقم جی پی او مری کی بحالی پر استعمال کی گئی ہے۔جس پر کمےٹی نے اپنے تحفظات کا اظہار کر تے ہوے ¿ کہا کہ محکمہ مےں رقوم کے خرچ پر کسی قسم کا کو ئی نظام ہی موجود نہےں ۔محکمہ کی طرف سے ےہ بھی بتاےا گےا کہ پی پی او ڈی کی 150اراضی پر قبضہ مافےا کا اجارہ داری ہے اور پی پی او ڈی کے پاس وکےل کر نے ےا قانونی چارہ جو ئی کرنے کے لئے بجٹ مےں کو ئی رقم ہی نہےں ہے ۔اس لئے پی پی او ڈی کو وزارت انصاف کی طرف سے وکےل پر انحصار کر نا پڑے گا ،کمےٹی نے پاکستان پوسٹ کی قےمتی اراضی پر قبضہ مافےا کی اجارہ داری کا سخت نوٹس لےا ۔کمےٹی نے آئندہ اجلاس مےں پوسٹل لائف انشورنس کی کارکردگی کا جائزہ لےنے کا فےصلہ کےا۔ اجلاس مےں چوہدری خالد جاوےد وڑائچ، مائزہ حمےد، ڈاکٹر درشن، نجف عباس سےال، نذےر احمدبوگھےو، رامےش لال،سلےم رحمان،حامد الحق خلےل،صاحبزادہ طارق اللہ،عثمان ترکئی،شاہ جہان منگرےو اور پاکستان پوسٹ کے سےنئر حکام نے شرکت کی۔