الیکشن کمشن کا چکوال کے 6 پولنگ سٹیشنوں پر خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کا نوٹس
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے چکوال میں پی پی 23ضمنی الیکشن میں 6 پولنگ سٹیشن پر خواتین کے ووٹ نہ ڈالے جانے پر سوموٹو نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے چکوال میں حلقہ پی پی 23کے ضمنی الیکشن میں 6پولنگ اسٹشنپر خواتین کے ووٹ کاسٹ نہ کرنے پر ریٹرنگ آفسر کے خط کا از خود نوٹس لیتے ہوئے تمام انتخابی امیدواروں کو نوٹس جاری کردیئے تاہم الیکشن کمیشن سماعت آج بروز بدھ کو کرے گا۔