;فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹھارہ ہزاری کے قریب گر کر تباہ‘ پائلٹ محفوظ رہا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) گزشتہ روز جھنگ میں پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ ایئرفورس ترجمان کے مطابق جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاریکے قریب معمول کی تربیتی پرواز کے دوران میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا جسے بچا لیا گیا۔ حادثہ میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔