ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیلی کیخلاف درخواست مسترد کر دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے یونیفارم کی تبدیلی کے خلاف درخوست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ درخواست گزار کے مطابق پولیس کی یونیفارم نہیں بلکہ کلچر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جس پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔