پانامہ کیس فیصلے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) پانامہ کیس کے فیصلے پر نظرثانی کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔ وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ کی نظرثانی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کا حکم دیا گیا ہے جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی میں ان ایجنسیوں کو شامل کیا جنہیں دیوانی نوعیت کے معاملات کا تجربہ ہے نہ ہی مالی معاملات کی تحقیقات کا۔ عدالت فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے دی گاڈ فادر اور دیگر ریمارکس کو حذف کرے اور جیآئی ٹی کی بجائے عدالت کمشن کی تشکیل کے احکامات جاری کرے۔