بھارت میں انسان گائے کے غلام بن گئے بالی وڈ ’’پلانیٹ آف دی کائو‘‘ فلم بنالے جسٹس (ر) مارکنڈے کاٹیجو کا ہندوئوں پر طنز
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے اپنوں کو آئینہ دکھا دیا اور گائو رکشکوں کیخلاف بول پڑے، گائے کے نام پر انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی پر مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت میں انسان گائے کے غلام بن گئے ہیں۔ انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی پر بالی ووڈ کو ہالی ووڈ کی طرح فلم بنانے کا آئیڈیا دیتے انہوں نے کہا کہ پلانیٹ آف ایپس کی طرح پلانیٹ آف کائوز بنالی جائے، اس طرح گائے کی غلامی بھی ہوجائیگی اور فلم بھی ہٹ ہوگی بلکہ ہالی ووڈ فلم سے زیادہ چلے گی۔