کراچی میں 12 گرڈ اسٹیشن ٹرپ، بیشتر علاقے تاریکی میںڈوب گئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بجلی کے نظام میں خرابی کے باعث شہر میں 12 گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے شہرکے بیشترعلاقے منگل کی شب اندھیرے میں ڈوب گئے۔ متاثرہ علاقوںمیں ڈیفنس ، کلفتن، ایم اے جناح روڈ صدر ، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا ، سو سائٹی اور دیگر علاقے شامل تھے منگل کو دن کے اوقات میں بھی مختلف علاقوںمیں بجلی کی فراہمی معطلی کاشکار رہی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کوئی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ نہیں ہوئی ایک یونٹ کی عارضی ٹرپنگ سے بجلی کا عارضی تعطل آیا ہے جسے آدھا گھنٹے کے اندربحال کردیا گیا۔
کراچی/ بجلی