اورنگی میں الیکٹرونکس کی دکان پر دستی بم حملہ‘ ایک شخص زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) اورنگی ٹاﺅن میں الیکٹرونکس کی دکان پر دستی بم کا حملہ‘ دھماکے سے ایک شخص زخمی جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دےدیا ہے۔ ندیم الیکٹرونکس پر دستی بم سے حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد دو تھی اور وہ موٹر سائیکل پر سوار تھے‘ دونوں ملزمان منگل کی دوپہر دکان پر دستی بم پھینکنے کے بعد فرار ہو گئے۔ دستی بم کے دھماکے سے ایک شخص معمولی زخمی ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق دکان پر دستی بم کے حملے میں بھتہ مافیا ملوث ہے 5 ماہ قبل بھی دکان کے مالک سے بھتہ طلب کیا گیا تھا اور نہ دینے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ آئی جی پولیس سندھ نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کی جلداز جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
دستی بم حملہ