سندھ ہائیکورٹ: اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے حکم امتناعی میں ایک روز توسیع
کراچی(صباح نیوز‘ نوائے وقت نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت آج (بدھ) تک ملتوی کردی۔منگل کوآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ساتھی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا فیصل صدیقی بیمار ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکتے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کاکہناتھا کہ یہ اہم ایشو ہے لہذا کیس چلایا جائے۔ درخواست پولیس رولز کے خلاف دائر کی گئی تھی۔کیس کی مزید سماعت آج( بدھ کو) کی جائے گی۔