ننکانہ، اقلیتی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) ، پی ٹی آئی کا ایک ایک امیدوار کامیاب، تیسرے کا ٹاس ہوگا
لاہور (نامہ نگاروں سے) ننکانہ صاحب میں ضلع کونسل کی 3 اقلیتی نشستوں پر ایک مسلم لیگ (ن) دوسری تحریک انصاف اور تیسرے امیدوار کا فیصلہ ٹاس پر ہونا قرار پایا جب کہ شیخوپورہ میںمیونسپل کمیٹی کی مخصوص لیبر نشست بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے جیت لی۔ننکانہ صاحب سے نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز ضلع کونسل ننکانہ کی اقلیتی برادری کے لئے مخصوص تین نشستوں پر ووٹنگ کے بعد غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم پی اے ملک ذوالقرنین ڈوگر کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بشیر مسیح بھٹی نے سب سے زیادہ 16 ووٹ حاصل کئے، بریگیڈیئر (ر) پیر اعجاز شاہ کے حمایت یافتہ تحریک انصاف کے ڈاکٹر اے ڈی خاں نے چودہ جبکہ دو آزاد امیدواروں بشیر فوجی اور ڈیوڈ نے 9,9 ووٹ حاصل کیے، برابر رہ جانے والے ان دونوں امیدواروں کی جیت کا فیصلہ ٹاس کے ذریعے ہو گا۔ یاد رہے کہ ضلع کونسل کے جنرل الیکشن میں اقلیتی برداری کے لیئے مخصوص ان نشستوں پر ووٹنگ کا عمل ایک امیدوار کی وفات کے باعث ملتو ی کر دیا گیا تھاجس سے عدالت عالیہ کے حکم پر ضلعی ناظم کا انتخاب بھی عمل میں نہ آیا موجودہ الیکشن میں 11امیدواروں میں شوکت مسیح نے 8ووٹ، نیئر گل جوئیہ نے6ووٹ،تنویر مسیح نے 5ووٹ، فرزند شائق نے2ووٹ، لعزرس، سرفراز مسیح سندھو ، چنگیز خاں مسیح نے کوئی ووٹ حاصل نہ کیا بشیر مسیح بھٹی اور ڈاکٹر اے ڈی خاں کی کامیابی کے بعد ان کے حامیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاورکرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیںاور نکالی گئی ریلیوں کا اختتام بریگیڈئر(ر) اعجاز شاہ اور ملک ذوالقرنین ڈوگر کی رہائش گاہوں پر ہوا کامیاب امیدواروں نے اس عزم کا اعادہ کیا۔ شیخوپورہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما حاجی کوثر محمود نے میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کی لیبر نشست پر ہونے والا ضمنی انتخاب جیت لیا، انہوں نے 35ووٹوں کی واضح برتری حاصل کی انکے مدمقابل امیدوار کو 10ووٹ پڑے، اپنی جیت پر حاجی کوثر محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح پارٹی کونسلرز کا ان پر اعتماد کا نتیجہ ہے میری اولین کوشش ہو گی کہ میں اس اعتماد کوبرقرار رکھوں، اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں امجد لطیف، وائس چیئرمین چوہدری احسان مجید گجر، کونسلرز میاں منور اقبال، چوہدری حفیظ الرحمان بلا ورک، میاں منیر، سردار ریاض ڈوگر، صغیر بھٹہ، امجد سعیدبلوچ، رانا سعید، میاں عقیل اکرم، ڈاکٹر ہاشم مقبول ،ملک یونس اعوان، میاں زاہد جالندھری، سہیل شاہد شاہ، میاں عمران اختر، میاں ذوالفقار، ملک عمرصدیق، سٹی صدر (ن) لیگ طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ، ملک یاور سعید، ملک ناصر اقبال، عبدالرشید نجمی، ملک بدر ظہیر، ملک عرفان، سیٹھ ناصر محمود،حاجی ملک ظہیر، ملک حامدظہیر ودیگر موجود تھے۔ فاروق آباد سے نامہ نگار کے مطابق سید سجاد حسین گروپ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حسن ادریس 9 ووٹ لیکر یوتھ کونسلر کی نشست سے کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ گروپ کے شیخ فیصل طارق 6 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 16 منتخب کونسلرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ضمنی الیکشن کے اختتام پر چیئرمین بلدیہ سجاد حسین شاہ نے نومنتخب یوتھ کونسلر حسن ادریس کو جیت کی خوشی میں ہار پہنائے اور تمام شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی۔