نوازشریف کا سیاسی انجام قریب تر ہے جانا ٹھہر گیا: غلام مصطفیٰ کھر
مظفرگڑھ(نامہ نگار)پنجاب کے سابق گورنر ملک غلام مصطفیٰ کھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف پانامہ کیس کے عدالتی فیصلے کے بعد اپنے حامیوں کو مطمئن کرنے کے لئے سیاسی مخالفین کو گیڈر کہہ کر اپنے آپ کو شیر ثابت کرنے کا ڈرامہ کررہے ہیں مگر اب ان کا جانا ٹھہرا چکا ہے اور ان کا سیاسی انجام قریب تر ہے ۔لیہ میں وزیراعظم کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہو ئے ملک غلام مصطفیٰ کھر نے کہا کہ لیہ میرا اور عمران خان کا ضلع ہے اور آئندہ الیکشن میں ضلع لیہ کی تمام نشتوں سے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہو کر علاقہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے یاد گار کردار ادا کریں گے ۔
غلام مصطفیٰ کھر