بے نظیر بھٹو نے بھی تونسہ پل بنانے کا وعدہ کیا تھا، تکمیل نواز شریف نے کی
لیہ ( نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے گزشتہ روز لیہ کے دورہ پر دریائے سندھ پر لیہ اور تونسہ کے درمیان پل کی تعمیر کا سنگبنیاد رکھا ۔ پل کی تعمیر پر 17ارب روپے خرچ ہونگے۔ اس پل کی تعمیر سے دونوں شہروں کے درمیان 100کلومیٹر کا فاصلہ کم ہو جائے گا ۔ اور علاقہ کی ترقی کے مواقع پیدا ہونگے ۔ لیہ اور تونسہ کے عوام نے پل کی تعمیر کے منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ واضح ہو کہ ماضی میں بے نظیر بھٹو اور نوازشریف نے اس پل کوبنانے کا اعلان کیا تھا لیکن عمل درآمد کی نوبت نہیں آئی تھی ۔گزشتہ روز وزیراعظم نے سنگ بنیاد کے سلسلہ میں لیہ کا دورہ کیا اور اپنے وعدے کی تکمیل کردی ہے۔