تمپ: فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ‘ 3 اہلکار زخمی
تربت+ سوات+ اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے تمپ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ سے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ تمپ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا اس دوران دہشت گردوں کی طرف سے کئے ریموٹ کنٹرول دھماکے سے سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سوئی میں فورسز نے اسلحہ برآمد کرلیا۔ جس میں اینٹی ائیرکرافٹ گن کے 1210 راﺅنڈز شامل ہیں جبکہ 282 ڈیٹونیٹرز‘ 250 ڈیٹونیٹنگ کارڈز‘ 280 کلو بارود برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی نے سوات سے ایک اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ دہشت گرد عبداللہ نے 2009 میں سابق ضلع ناظم جمال ناصر کے گھر کو آگ لگائی تھی۔ پشاور میں گلبرگ کے علاقے سے ایک اشتہاری سمیت 24 افراد کو گرفتار کرلیا۔ لوہی بھیر کے علاقہ سے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ منڈی بہاءالدین سے 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
آپریشن