ناصر جمشید کے جواب پر پی سی بی لیگل ٹیم پھنس گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار ناصر جمشید کے جواب پر پی سی بی لیگل ٹیم پھنس گئی مسلے کاحل نکالنے کے لیے روز انہ کی بنیاد پر مشاورت کی جارہی ہے .ذرائع کے مطابق ناصر جمشید کا جولائی سے قبل پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ہے اس لیے کھلاڑی کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرنے کے لئے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔ ناصر جمشید کا ابتدائی بیان ریکارڈ کئے بغیر انہیں چارج شیٹ جاری نہیں کی جاسکتی۔اس ضمن میں پی سی بی ناصر جمشید سے تحقیقات کے لئے انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقاتی رپورٹ سے مدد لینے پر غور کر رہا ہے. پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطے میں ہے اینٹی کرپشن یونٹ کے اراکین کو دوبارہ لندن بھجوانے پر سنجیدگی سے غور جاری ہے۔