انڈر19-کرکٹ‘ کراچی بلیوز کو شکست
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی انڈر19- انٹر ریجن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں ایبٹ آباد نے کراچی بلیوز کو7 وکٹوں سے شکست دی۔ کراچی بلیوز مقررہ50 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 198 رنز بنا سکی۔ عبیداللہ نے ناٹ آئوٹ 32 رنز‘ کاشف پٹیل نے33 اور حیدر علی نے31 رنز اسکور کئے۔ آفتاب افضل نے3 اور ارشاد اقبال نے2 وکٹیں لیں۔ یہ ہدف ایبٹ آباد نے42 ویں اوورز میں صرف3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ خیام خان نے77 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ انیس عظیم نے54 اور باسط خان نے35 رنز کا اضافہ کیا۔ یو بی ایل نے اسٹیڈیم میں لاہور ریجن نے پشاور کو61 رنز پر قابو کیا۔ لاہور نے282 رنز اسکور کئے۔ پشاور نے6 وکٹوں پر221 رنز بنا سکی۔