بابراعظم اور یونس خان ’’شرمناک ریکارڈ ‘‘کے مالک بن گئے
باربڈوس(آئی این پی)ویسٹ انڈیزکے خلاف برج ٹائون ٹیسٹ کے دوسرے روز بابراعظم اور یونس خان ’’شرمناک ریکارڈ ‘‘کے مالک بن گئے۔دونوں کھلاڑی اوپنر احمد شہزاد کے آئوٹ ہونے کے بعد بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبرپربیٹنگ کرتے ہوئے صفرپر آئوٹ ہوئے جو کیربیئن سرزمین پر کسی بھی ٹیسٹ میں تیسرے اور چوتھے نمبرپر بیٹنگ کرنے والے دونوں بیٹسمینوں کا ایک ساتھ صفرپرآئوٹ ہونے کا پہلا اورمجموعی طورپر محض دوسرا واقعہ تھا جب تیسرے اور چوتھے نمبربیٹنگ کرنے والے دوپاکستانی بلے باز ویسٹ انڈیزکیخلاف صفرپرآئوٹ ہوئے۔اس سے قبل گزشتہ سال یواے ای میں کھیلی گئی پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز کے دوران اسدشفیق اور یونس خان کوئی رن بنائے بغیر جیسن ہولڈر کے ہاتھوں میدان بدر ہوئے تھے۔ملکی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کیخلاف نمبر3اور4بیٹسمینوں کا ایک ہی اننگزکے دوران صفرپرآئوٹ ہونے کا یہ8واں واقعہ تھا۔