انگلش پریمئر لیگ‘ ایمری کا خوبصورت ترین گول
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) انگلش پریمئر لیگ کے ایک دلچسپ مقابلے میں لیور پول نے واٹ فورڈ کو صفر ایک گول سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ فور کی اپنی جدوجہد برقرار رکھی اس میچ میں فاتح ٹیم کے ایمریکین نے اوور ہیڈ کک سے گول کرنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا۔ ماہرین نے اس گول کو اس سیزن کا خوبصورت ترین گول قراردیا۔ اس کامیابی سے لیور پول کے فتوحات کی تعداد20 ہوگئی اس طرح لیور پول نے 69 پوائنٹس کے ساتھ اپنی تیسری پوزیشن مستحکم بنائی۔ ہاف ٹائم سے چند سیکنڈ قبل لور پول کے مڈفیلڈ لوکاس لیور کے ایک پاس کو ایمری نے سینے پر روک کر ہائی سائیکل کک کے ذریعے گیند حریف ٹیم نے نیٹ میں ڈال دی۔ اس طرح یہ خوبصورت گول میچ کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔ دوسری جانب واٹ فورڈ نے دوسرے ہاف میں سخت مزاحمت کی جس کی وجہ سے لیور پول کے کھلاڑیوں کو دوسرے ہاف میں گول کرنے کے مواقع نہیںملے۔