24سالہ لڑکی کی پراسرار طور پر ہلاکت
لاہور (نامہ نگار) ہڈیارہ کے علا قہ میں 24سالہ لڑکی پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی ہے ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ہڈیارہ کے علاقہ منہالہ گائوں میں 24سالہ شمسہ اپنے کمرے میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی۔