ایچ ای سی کا غیر قانونی اداروں کیخلاف کارروائی نہ کرنا نااہلی ہے: ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے پمسیٹ یونیورسٹی کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے دائر درخواست میں ہائر ایجوکیشن کمشن کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایچ ای سی کی طرف سے غیر قانونی اداروں کے خلاف کارروائی نہ کرنا نااہلی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائر ایجوکیشن کمشن نومبر 2015 تک پمسیٹ یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ کی ڈگریوں کی تصدیق کرتا رہا لیکن اب تصدیق کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پمسیٹ کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پمسیٹ کی ڈگریوں کی تصدیق سے کوئی تعلق نہیں۔ پمسیٹ کراچی کے سوا کسی اور جگہ قائم نہیں ہوسکتا تھا۔