پنجاب پولیس کیلئے 29 جدید بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی

لاہور ( نامہ نگار)پنجاب پولیس 29جدید ترین بکتر بند گاڑیاں خریدے گی ۔ جس کیلئے حکومت نے ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں ۔ بتایاجاتا ہے کہ پنجاب پولیس کے لئے جی 6اور جی 7ماڈل کی جدید ترین بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جنہیں سی ٹی ڈی اور دیگر حساس ونگز کو فراہم کیا جائے گا۔ پنجاب پولیس کی درخواست پر حکومت نے ان گاڑیوں کی خریداری کے لئے ایک ارب روپے فنڈز بھی جاری کر دئیے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کے لئے دو کمپنیوں کو فائنل کر لیا گیا ۔