وزیراعظم سے ا سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات،پارلیمانی وفد کے دورہ افغانستان پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ انہوں نے یہ بات ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میںاسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ افغانستان پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفودکے تبادلے علاقائی امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول میں بہت معاون ہونگے۔
وزیراعظم / ملاقات