بچے من کے سچے
بچے من کے سچے ہوتے اورگھر کی رونق ہوتے ہیں، بچے ماں باپ کے جگر کا ٹکڑا بچے کسی بھی ریاست کا روشن مستقبل ہیں بچوں کو لاڈو پیار سے پالا جاتا ہے ہر خواہش پوری کی جاتی ہے خوشی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ،ان کی تعلم وتربیت میں والدین اہم کردار ادا کرتے ہیں ،گھر ہو یا سکول یہی کوشش کی جاتی ہے کہ بڑے ہو کر معاشرے کے کارآمد شہری کہلائیں ، پاکستان آپکو مفت تعلیم اور صحت کی تمام سہولتیں مہیا کرتا ہے سب کے والدین امیر اور جاگیر دار، تاجروصنعت کار نہیں ہوتے کسی کا باپ مزدور اور کوئی مستری اور کسی کی ماں گھروں کا کام کے ان کی ضروریات زندگی کا خیال رکھتی ہے۔ننھے منے اور پیارے بچو! آپکو ہر سہولت میسر ہوتی ہے اور والدین کو افسوس اس وقت ہوتا ہے جب کوئی طالب علم فیل ہو جاتاہے اور آپکے فیل ہونے سے آپ کے والدین کی خوشیوں کا قتل ہو جاتا ہے کامیابی اس وقت ملتی ہے جب آپ اپنے والدین کی محنت کا احساس کرو گے جب آپ ان کی خون پسینے کی کمائی کا احترام کرو گے جب آپ امتحان میں ٹاپ کرو گے آپ کے والدین کی خوشی کی انتہا نہیں رہتی آپ کی زندگی کا مقصددلجمعی سے تعلیم حاصل کرنا ہے اور جب تعلیم مکمل کر لو تو آپ کے حقوق ختم اور فرائض شروع ہو جاتے ہیں، والدین کے حقوق کا آغاز اور اب اپنے والدین کا کس طرح خیال رکھتے ہیں زندگی ایک پراسیس کا نام ہے کبھی حقوق اور کبھی فرائض۔ اور یہ سب تعلیم سے ممکن ہے، اللہ پاک آپکو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے اور اساتذہ کا ادب کرنے کی توفیق دے! آمین۔
(فروا عبدالستار گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہور)