بچے توجہ چاہتے ہیں
بچے پھولوں کی مانند ہیں۔ اگر ان کو پیار اور توجہ نہ ملے توان کی نشو نُما تاخیر سے ہوتی ہے ۔بچوں کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ والدین ان کو وقت ضرور دیں۔ان کواچھے بُرے کی پہچان کروائیں۔ بے جا لاڈ پیار سے پرہیز کریں، ہر خواہش پوری کرنا والدین کے بس میں نہیں ہوتا ہے۔ اسی لیے ان باتوں کا خیال رکھے تاکہ بچوں میں احساس ذمہ داری پیدا ہو اور وہ بھی آپ کا احساس کریں۔ بچے اپنے والدین سے ہی زیادہ پیار اور توجہ کی امید رکھتے ہیں۔
(اقراءشبیر طاہر، گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونامنڈی لاہور)