دمہ کے عالمی دن کے موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے زیراہتمام آگاہی واک
لاہور ( سپیشل رپورٹر)دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں سترہ سے زائد مقامات پر دمہ (استھما) سے عوام الناس کو آگاہی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی سے پی آئی اے بلڈنگ تک بھی واک کا اہتمام کیا گیا جس میںمذہبی شخصیات، سماجی نمائندوں، طلباء و طالبات، ڈاکٹرز، سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔