مکرمی! آج کل ملک میں سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے۔ الیکشن قریب ہونے کی وجہ سے ہر سیاسی جماعت عوام حمایت حاصل کرنے کے لئے زور شور سے جلسے جلسوں میں مصروف نظر آتی ہے لیکن یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ ان جلسوں میں سیاستدانوں کی جانب سے استعمال ہونے والی زبان بہت نازیبا اور غیر مہذب ہوتی ہے۔ سیاست میں اختلافات اور نوک جھونک جمہوریت کا حسن ہے لیکن جس طرح ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر الزام کی بوچھاڑ کرتے اور کیچڑ اچھالتے نظر آتے ہیں یہ کسی بھی تہذیب یافتہ اور مہذب معاشرے کے شایان شان نہیں۔ سیاستدانوں کو چاہئے کہ اپنے اندر قوت برداشت اور تحمل پیدا کریں اور ایسی زبان استعمال کرنے سے گریز کریں جو مزید سیاسی انتشار کا باعث بنے۔ (لبنیٰ منیر)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024