مکرمی! 2001ء کی پنشن پالیسی ظالمانہ جابرانہ طور پر ان پنشنروں پر لاگو کر دی گئی۔ جو کہ پنشن پالیسی 1994ء کے تحت ریٹائر ہوئے۔ ان کو بھی 2001ء کے بعد ریٹائر ہونے والوں کی طرح اضافہ گراس کی بجائے نیٹ پر دیا جانے لگا۔ حالانکہ 2001ء کی پنشن پالیسی کا اطلاق 2001ء سے پہلے ریٹائر ہونے والوں پر مروجہ قوانین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق ہو ہی نہیں سکتا۔ اس ناانصافی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک اپیل دائر کی گئی ہے۔ جس کی ابتدائی سماعت 11/4/17 کو ہوئی۔ 2001ء سے پہلے ریٹائر ہونے والے وفاقی اور صوبائی پنشنرز مجھ سے فوری رابطہ کریں۔ تاکہ کیس کو مضبوط کیا جا سکے۔ اور اپنا حق لیا جا سکے۔ (غلام عباس پنشنر المصطفائی منزل شمس آباد جادہ روڈ شاہدرہ ٹاؤن لاہور۔ رابطہ موبائل 0331-4065628)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38