پاک کالونی میں آتشزدگی 10 پتھارے جل کرراکھ
کراچی(کرائم رپورٹر) پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں دس پتھارے جل گئے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح ایک پتھارے میں پراسرار طور پر آگ لگی جس نے برابر کے دیگر پتھاروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور دس پتھارے جل کر تباہ ہوگئے۔