مزدوروں کا ملکی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ہے،منور رضا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا نے یوم مزدور کے موقع پر کہا کہ یکم مئی کا یادگار دن دنیا بھر میں لیبر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں لیبر ونگ سندھ کے جنرل سیکریٹری رحیم اعوان کی قیادت میں مختلف وفود محمد جاوید میاں، محمد عمر بٹ، خواجہ مختار ربٹ، غلام حیدر ڈولی، شیخ غلام باری، امتیاز احمد، ، صابر شاہ ، محمد اکرم ملک، ارشد شاہ ، ملک جاوید، امتیاز عباسی، سلیم آسکانی، ساجد شاہ، معراج احمد، نور احمد، امین خٹک، بابا الیاس چشتی، انور قریشی ، نور بخت خان، صادق بابا سے ملاقات کے دوران کیا۔ پاکستان کے مزدور جفاکش ، محنتی اور عظمت کے پیکر ہیں ہم کو ان پر فخر ہے ان کی تنخواہوں ، اوورٹائم، پینشن اور دوسرے واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے ۔ مزدور کی محنت اور عظمت کا ذکر اسلامی تاریخ میں موجود ہے ۔ مزدور کا ملکی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ہے ۔ ان کے جائز حقوق ان کا حق ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کی جائز مشکلات کا حل ضروری ہے مزدوروں کی لیبر کالونیز کا قیام، میڈیکل کی مفت سہولیات اور ان کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف مزدوروں کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے مزید احسن اقدامات کرینگے ۔