آرمی چیف کا کشمیر پر بیان لائق تحسین ہے : غلام محی الدین دیوان

03 مئی 2014

لاہور( خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ایڈیشنل سیکریٹری اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی کشمیر پر واضح پالیسی اور جمہوریت پر جو اظہار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مسئلہ کشمیر ، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور یقینا یہی اصول قائد اعظم ،ذوالفقار علی بھٹو کے ارشادات کے عین مطابق ہیں ۔ کشمیری عوام آرمی چیف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اور پاک فوج کے ساتھ ہیں اور دو ٹوک مئوقف کی واضح حمایت کرتے ہیں کشمیر کے مسئلہ کو سر د خانہ میں ڈال کر کبھی امن کی آشا نہیں چل سکتی ۔