لاہور میں پارکوں اور سر سبز روشوں کی خوبصورتی مالیوں کی محنت کا ثمر ہے، ڈی جی پی ایچ اے

03 مئی 2014

لاہور(خصوصی نامہ نگار) یکم مئی کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے ایک اجلاس کے دوران فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین اور مالیوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا لاہور کو پھر سے باغوں کا شہر بنانے میں ایک بہت بڑا حصہ ان لوگوں کا ہے جو موسموں کی شدت سے بے نیاز ہو کر ان پودوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت پھل اور پودے دیکھنے والے ان لوگوں کی محنت کو ضرور یاد رکھیں جنہوں نے قدرت کی ان رعنائیوں کی بیج سے درخت بننے تک نگہداشت نہایت محنت اور لگن سے کی اور یہی لوگ ہمارا اثاثہ ہیں ۔ ادارہ بھی ان کی فلاح و بہبود کا پورا خیال رکھتا ہے۔