آزادی صحافت کے نام پر فوج پر تنقید غداری کے مترادف ہے ، ملی مجلس شرعی

03 مئی 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے شہداء پوری قوم کا سرمایۂ افتخار ہیں ۔اسلامی مملکت کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور مجاہد کا درجہ  رات بھر کی عبادت سے زیادہ افضل و برترہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہے ۔ آزادیٔ صحافت کے نام پر فوج اور ملکی دفاعی اداروں پر تنقید غداری کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ملی مجلس شرعی کے زیر اہتمام پاک فوج کے شہداء کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے ملی مجلس شرعی کے رہنماؤں صدر مفتی محمدخان قادری سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمدامین، مولانا زاہد الرشدی،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی، مولانا قاری یعقوب شیخ، حافظ عبدالوھاب روپڑی اورعلامہ حسین اکبر سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کیا۔