پیپلز پارٹی مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی: اشرف سوہنا
لاہور(خصوصی رپورٹر)پیپلز لیبر بیورو پنجاب سے ملحقہ مزدور تنظیموںکے رہنمائوں نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے حقوق کے جنگ لڑی محنت کش مزدور طبقہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں انکا مشن جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شکاگو کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل اور پاکستان میں مزدور تحریک کو زندہ رکھنے کے لئے پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے زیر اہتمام ایک اجلاس کے دوران کیا جس کی صدارت محمد اشرف خان سوہنا نے کی جبکہ اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری فنانس اورنگزیب برکی چوہدری غلام عباس، منور انجم، سید خالد بخاری، محمد سلیم مغل سمیت سرکاری و نیم سرکاری ادواروں کی ٹریڈیونینز و کارپوریشنز کے علاوہ مختلف فیڈریشنوں کے مزدور رہنمائوں نے بھرپور شرکت کر کے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس سے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میں برداشت کی طاقت ہے جمہوریت کی مظبوطی کے لئے مظاہروں پر یقین نہیں رکھتے بہتر یہی ہے کہ سیاست، صحافت اور عدلیہ کہ الگ رکھا جائے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے آزاد میڈیا آزاد عدلیہ لازم و ملزوم ہیں، بد امنی کی نئی لہر نے عوام کو گھروں میں محصور کر دیا ہے ایسا لگتا ہے کہ حکومت اور اس کے نمائندے عوام کی حالت بدلنے میں سنجیدہ نہیںہیں۔