ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے ، ریاض حسین زاہد
لاہور( سپیشل رپورٹر) سٹاف ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب ضلع کچہری کے لان میں ہوئی ۔ ڈی سی او ڈاکٹر جاوید قاضی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔ تقریب میں ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ریاض حسین زاہد نے سپاسنامہ پیش کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے ۔ ملازمین کیلئے ہائوسنگ سکیم کیلئے آٹھ سو کنال اراضی ریکوئر کی جائے ۔ خالی آسامیوں پر ملازمین کے بچوں کو ترجیح دی جائے ۔