پاکستان میں ہر سال ہزاروں بچے مہلک بیماریوں کے سبب جاں بحق ہو جاتے ہیں: ڈاکٹر طاہر مسعود
لاہور (کامرس رپورٹر)حکومت پاکستان کی طرف سے قائم کردہ حفاظتی ٹیکوں کے مراکز پر مفت حفاظتی ٹیکوں کی سہولت مہیا ہونے کے باوجود پاکستان میں ہر سال ہزاروں بچے نو مہلک بیماریوں کے باعث جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ ان بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانا ہے۔والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔ دوسری طرف حفاظتی ٹیکوں کا پیغام پوری طرح لوگوں تک نہیں پہنچ پارہا ہے۔ یہ بات پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے منتخب صدر ڈاکٹر طاہر مسعود نے حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں منائے جانے والے عالمی ہفتے کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہی جو ہر سال اپریل کے آخری ہفتے میں منایا جاتا ہے۔